خونی ماتم ناجائیز امام خامنہ ای کا فتوی Fatwa against bloody mourning

       
خونی ماتم کے حوالے سے امام خامنہ ای کے فتوی پر عمل کرنے پر علماء کی تلقین:
عزاداری اور ماتم کے مراسم میں قمہ زنی کرنا ، تالوں اور زنجیروں سے جکڑنا، سر اور سینے کو خون آلود کرنا ، زیارت میں سینہ خیز چلنا اور اس قسم کے طریقوں پر مبنی عزاداری کرنا بے شک اسلام اور بالخصوص اپنے مذہب کی اہانت کا سبب بن جاتے ہیں خاص کر موجودہ دور میں جس میں مسلمانوں کے کردار اور رفتار کا باریک بینی کے ساتھ تحقیق کیا جاتا ہے اور اس پر اسلام کے بارے میں قضاوت کی جاتی ہے ۔ اسلئے مقام معظم رھبری دامت برکاتہ نے امت اسلامی کو ارشاد کرتے ہوئے اس قسم کے مسائل کے بارے میں حکم فرمایا کہ ایسا کام مذھب کی توہین ہے اسے ترک کیا جانا چاہئے اور کئ بار قمہ زنی ترک کرنے اور حسینی مجلس میں خرافات کو ترک کرنے کی تاکید کرتے رہے اور سال ۱۳۸۸ ہجری شمسی(مطابق۲۰۰۹م)مبلغوں کے ملاقات کے دوران آپ نے اس موضوع پر ایک بار پھر تاکید فرمائی ہے ۔ اب چونکہ تاسوعا اور عاشورا نزدیک ہے جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے معظم فقہا کی نظر کا بھی دورہ کرتے ہیں ۔ حوزہ علمیہ قم کے چند فاضل طالبعلموں نے مقام معظم رھبری کے بیانات کے سلسلے میں خط کے ذریعہ بعض علما اور جامعہ مدرسین کے ارکان سے استفتا کیا ہوا تھا ، انہوں نے اپنی نظرات کو بشرح ذیل اعلان کیا ۔ آج یاد دہانی کے لئے اور ہر قسم کے خرافات سے پرہیز کرنے کے لئے اور دشمن کے ہاتھوں بہانہ نہ دینے کے غرض سے اسکا گرداں کرتے ہیں۔

حضرت علی ابن ابی طالب (رضى الله عنها) نیں فرمایا :
خطبہ نمبر 126  "نہج البلاغہ" حضرت علی ابن ابی طالب (رضى الله عنها
" میرے  بارے میں گمان کرنے والوں کی دو اقسام برباد ہو جائیں گے ،
جو لوگ مجھ سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں اور محبت کی شدت ان کو سیدھے راستے سے سے دور لے جاتی ہے، اور  وہ لوگ جو مجھ سے بہت زیادہ نفرت کرتے ہیں اور نفرت کی شدت ان کو سیدھے راستے سے دور لے جاتی ہے .
میرے حوالے سے سب سے  اچھے  وہ لوگ ہیں جو درمیان کا راستہ اختیار کریں 
لہٰذا ان لوگوں کے ساتھ ہو جائیں اور مسلمانوں کی عظیم اکثریت کے ساتھ ہوجاؤ
  کیونکہ الله کے حفاظت اتحاد میں ہے .
 تم لوگ تفرقے سے بچو.جو  گروپ سے الگ تھلگ ہوتا ہے وہ شیطان کا آسان شکار ہوتا ہے. جیسے جو بھیڑ گلے سے علیحدہ ہوتی  ہے بھیڑے کے لے آسان شکار ہوتی ہے .
 ہوشیار!  جو بھی اس راستے  [فرقہ واریت کے] پر بلاتا ہے چاہے وہ میرے نام کے گروپ سے ہو اس کو xxx کرو. 
[ خطبہ نمبر 126  "نہج البلاغہ" حضرت علی ابن ابی طالب (رضى الله عنها)
نوٹ:  حضرت علی ابن ابی طالب (رضى الله عنها) شیعہ مذہب  کی سب سے مستند ترین کتاب نہج البلاغہ میں فرما رہے ہیں کہ :"مسلمانوں کی عظیم اکثریت کے ساتھ ہوجاؤ"
 مسلمانوں کی عظیم اکثریت کون ہیں؟ اگر معلوم نہیں تو گوگل استعمال کریں:
An overwhelming majority of Muslims are Sunnis, while an estimated 10-13% are Shias. This report estimates that there are between 154 million and 200 million Shia Muslims in the world today http://www.pewforum.org/2009/10/07/mapping-the-global-muslim-population/ 
http://salaamforum.blogspot.com/2016/09/fatwa-against-bloody-mourning.html
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
مزید پڑھیں:

Also Related:
~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~  ~ ~ ~  ~
Humanity, Religion, Culture, Science, Peace
A Project of Peace Forum Network: Overall 3 Million visits/hits

No comments: