حادیث کے مجموعے مختلف اصحاب و علماء و محدثین کے ناموں سے مشہورہویے- صحاح ستہ؛ یعنی کہ چھ مستند کتابیں (١)صحیح بخاری (٢) صحیح مسلم(٣) سنن نسائی(٤) سنن ابی داؤد (٥) سنن ابن ماجہ(٦) سنن ابن ماجہ
صحاح ستہ (٢٢٥ -٣٠٣ ھ) کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ ان چھ کتابوں میں جتنی روایات ہیں، سب صحیح ہیں اور نہ یہ نظریہ درست ہے کہ صرف ان ہی کتبِ ستہ کی روایات صحیح ہیں۔ باقی کتب حدیث کی روایات درجہٴ صحت تک نہیں پہنچتی ہیں۔واقعہ یہ ہے کہ نہ صحاح ستہ کی ہر حدیث صحیح ہے اور نہ اُن سے باہر کی ہر حدیث ضعیف ہے حقیقت یہ ہے کہ ان کتابوں کی روایات زیادہ تر صحیح تسلیم کی جاتی ہیں، اس لیے انہیں صحاح ستہ کہا جاتا ہے۔
ان کتابوں میں حدیث کی جتنی قسمیں ہیں صحیح، حسن اور ضعیف، سب موجود ہیں اور ان کو صحاح کہنا تغلیب کے طور پر ہے۔“ محدثین کی ان کتابوں میں ایک طرف دینی معلومات جمع کی گئیں اور دوسری طرف ان میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کے زمانے کے صحیح تاریخی واقعات جمع کیے گئے ہیں۔ اس طرح احادیث کی یہ کتابیں دینی و تاریخی دونوں اعتبار سے قابل بھروسہ ہو سکتی ہیں-
احادیث کی کتابت کی خلفاء راشدین نے اجازت نہ دی اور بہت عرصہ گزر گیا- وقت نے ثابت کیا کہ ان کی بصارت اور فہم دورس تھی جیسا کہ رسول الله ﷺ کا ارشادِ گرامی ہے :
” لقد کان فیمن كان قبلکم من بني اسرائيل رجال ، یکلمون من غیر ان یکونوا انبیاء ، فان یکن من امتی منهم احد فعمر۔”
” تم سے پہلے بنی اسرائیل میں ایسے لوگ گزر چکے ہیں جن سے ( پردہ غیب سے ) کلام ہوا کرتا تھا ، اگرچہ وہ نبی نہیں تھے اگر میری امت ایسا کوئی ہوا تو وہ عمر ہوں گے۔” ( صحیح بخاری ، کتاب فضائل اصحاب النبی ﷺ ، باب مناقب عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ)
رسول اللہ ﷺ نے خلفائے راشدین کی سنت کو لازم پکڑنے کا حکم دیا ہے ، اور حضرت عمر رضی الللہ عنہ بلا شبہ خلیفہ راشد تھے۔ فرمان رسالت مآب ﷺ ہے :
”فَإِنَّهُ مَنْ يَعِشْ مِنْكُمْ بعدی فَسَيَرَى اخْتِلافًا كَثِيرًا ، فَعَلَيْكُمْ بِسُنَّتِي وَسُنَّةِ الْخُلَفَاءِ الرَّاشِدِينَ الْمَهْدِيِّينَ ، فَتَمَسَّكُوا بِهَا وَعَضُّوا عَلَيْهَا بِالنَّوَاجِذِ ، وَإِيَّاكُمْ وَمُحْدَثَاتِ الأُمُورِ ، فَإِنَّ كُلَّ مُحْدَثَةٍ بِدْعَةٌ ، وَكُلَّ بِدْعَةٍ ضَلالَةٌ ۔” (سنن ابی داود ، کتاب السنة ، باب لزوم السنة)
” تم میں سے جو میرے بعد زندہ رہے گا وہ بہت سے اختلاف دیکھے گا۔ پس میری سنت اور خلفائے راشدین مہدیین کی سنت کو لازم پکڑو ۔ اس سے تمسک کرو اور اسے دانتوں سے مضبوط پکڑ لو۔ خبردار ( دین میں ) نئی باتوں سے بچنا کیونکہ ہر نئی بات بدعت ہے اور ہر بدعت ضلالت ہے۔” (سنن ابی داود ، کتاب السنة ، باب لزوم السنة)
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی فضیلت، بصیرت اور ان کے متعلق رسول اللہﷺ کے ارشادات کی وجہ سے ان کےحدیث کی کتابت نہ کرنے کے فیصلے کی اہمیت کو نظر انداز کرنا مشکل ہے-
آپ (صلى الله عليہ وسلم) کا ارشاد ہے: "عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ لَايَجْمَعُ أُمَّتِي أَوْقَالَ أُمَّةَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى ضَلَالَةٍ"۔
(ترمذی، بَاب مَا جَاءَ فِي لُزُومِ الْجَمَاعَةِ، كِتَاب الْفِتَنِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حدیث نمبر:۲۰۹۳)
ترجمہ:حضرت عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ:اللہ تعالٰیٰ میری امت کو یا (راوی نے کہا) کہ محمد صلى الله عليه وسلم کی اُمت کو ضلالت وگمراہی پر مجتمع نہیں کریگا۔
درج بالا دونوں احادیث کو ملا کر تجزیہ کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ امت کا اجماع کسی اجتہادی نیے معامله کی بات سے تعلق ہو نہ کہ وہ معاملات جو طے شدہ ہیں- جیسے حضرت عمررضی الله نے سوچ سمجھ کر تدوین احادیث نہ کرنے کا فیصلہ کیا، ان کو رسول اللهﷺ کی تایید حاصل ہے پہلی حدیث کی رو سے- لہٰذا کوئی اجماع اس کے دائرۂ کے اندر ہونا چاہیے نہ کہ باہر- اس طرح اگر کوئی اجماع کرے کہ نماز کی تعداد میں تبدیلی کرلیں تو یہ اسلام کے بنیادی اصولوں سے ہٹ کر ناقابل قبول ہو گا- (واللہ اعلم)
اب اگر فرض کریں کہ حضرت عمر اور خلفاء راشدین کی حدیث کی کتابت نہ کرنے کی ہدایت پرمکمل طور پر عمل ہوتا تو:
1. کیا اسلام نامکمل رہتا جبکہ سنت متواتر موجود تھی؟
2. اللہ نے کتابت حدیث کے بغیر ہی اسلام کی تکمیل کا اعلان فرما دیا (سورة المائدة 5:3)
3.اسلام کی موجودہ صورت کیا وہی ہوتی جوآخری حج کے موقع پر تھی؟
4. اگر مختلف تو کیا صورت ہوتی؟
5. اگر کوئی عالم نیک نیتی سے (تفرقہ بازی کے لیے نہیں) تاریخی حقائق کی روشنی میں احادیث کی کتابت پر حضرت عمر اور خلفاء راشدین کے عمل کو قابل عمل سمجھتا ہے، جس کا رسول اللہﷺ نے بھی حکم دیا تو اس کو غلط کہنا کیا رسول الله کے حکم کے خلاف نہ ہوگا؟
یہ صرف علمی سوالات ہیں جوعلماء اور مسلمانوں کےغور و خوص کے لیےہی، مگر ان پر تو رائے تو صرف اہل علم ہی دے سکتے ہیں-
وقت کے ساتھ ساتھ کچھ علماء نے قرآن کی بجایے احادیث کو زیادہ اہمیت دینی شروع کر دی- مختلف تاویلیں فرقہ بازی کا سبب بنیں- جن علماء نے قرآن اور حدیث کو اپنے اپنے تناظر میں رکھا انہوں نے اس علمی خزانہ سے مثبت نتائج حاصل کیے باقی گمراہی کے راستہ پر چل پڑے- اب ضرورت ہے کہ رسول الله ﷺ کے فرامین کی روشنی میں خلفاء راشدین کی فراست اور ارشادات کا از سر نو جائزہ لیا جائے- قرآن کو اولین ہدایت کا چشمہ مانتے ہوےتمام علمی خزانہ سے مستفیذ ہوں-
وَقَالَ الرَّسُولُ يَا رَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَـٰذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا ﴿سورة الفرقان25:30﴾
اور(روز قیامت) رسول کہے گا کہ اے میرے پروردگار! بےشک میری امت نے اس قرآن کو چھوڑ رکھا تھا ﴿سورة الفرقان25:30﴾
شاہ ولی اللہ محدث دہلوی نے اپنی کتاب ' حجة اللہ البالغة' میں ' المبحث السابع: مبحث استنباط الشرائع من حدیث النبی' کے تحت مختصر لیکن بہت عمدہ بحث کی ہے ۔
شاہ ولی اللہ صاحب کے نزدیک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وہ اقوال جو تبلیغِ رسالت کے باب سے نہیں ہیں(یعنی دنیاوی امور سے متعلق ہیں) ، بعض حضرات کے مناقب سے متعلق اقوال،طب سے متعلق بعض اقوال ،آپ کے دور میں کسی جزئی مصلحت کے حصول کے لیے آپ کے جاری کردہ احکامات،آپ کے عادی امور، آپ کے فیصلے(یعنی قضاء) اور آپ کے بعض احکامات کا آپ کی قوم کے بعض لوگوں کے لیے خاص ہوناوغیرہ اس کی مثالیں ہیں۔
شاہ صاحب نے اس موقف کی دلیل کے طور پرکہ آپ کاہر قول ہمارے لیے شریعت نہیں ہے، ایک حدیث کو بیان کیا ہے۔حضرت خارجہ بن زید بن ثابت سے روایت ہے:
''اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال صرف اُس وقت مصدرِ شریعت ہوں گے جب ان سے آپ کامقصود احکامِ شرعیہ کو بیان کرنا ہو۔لیکن اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض دنیاوی امور کے بارے میں کچھ گفتگو ایسی فرمائی جس کا شریعت سے کوئی تعلق نہ ہو تو آپ کا ایسا کلام احکامِ شرعیہ کے لیے کوئی دلیل نہیں بنے گا اور نہ ہی وہ مصدر شریعت ہو گاکہ جس سے احکام نکالے جائیں، اور نہ ہی آپ کے ایسے اقوال کی پیروی لازمی ہے ۔اس کی ایک مثال یہ روایت ہے کہ آپ نے مدینہ کے بعض لوگوں کو دیکھا کہ وہ نر کھجور کے ساتھ مادہ کھجور کی پیوند کاری کرتے تھے ۔آپ نے لوگوں کو ایسا کرنے سے اشارتاً منع کر دیا جس کہ وجہ سے اگلی فصل کم ہوئی تو آپ نے صحابہ کو حکم دیا کہ :''پیوند کاری کرو ،کیونکہ دنیاوی امور کو تم زیادہ بہتر جانتے ہو''۔
'سنن البیہقی' کی ایک روایت میں 'أَوَکُلَّ ھٰذَا نُحَدِّثُکُمْ عَنْہُ'؟ کے الفاظ بھی ہیں ۔ بعض علماء کا خیال یہ ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ہر قول پر عمل ضروری ہے ۔ان حضرات کا کہنا یہ ہے کہ قرآن میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کا حکم دیا گیا اور آپ کی اطاعت اُمت پر لازم ہے،لہٰذا جہاں بھی آپ کا کوئی قول آ جائے، چاہے وہ دنیا سے متعلق ہو یا دین سے ، تو اس پر عمل کرنا لازم ہو گا،کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال آپ کی اطاعت میں داخل ہیں۔(واللہ اعلم)
١٤٠٠سال سے اسلام کی بنیادیں مضبوط ہیں ان میں کوئی نئی تبدیلی کی گنجائش نہیں مگر غیر ضروری ملاوٹ سے اس کو بچا کر رکھنا اور اس دور میں قرآن کے ابدی پیغام توحید کے جھنڈے تلے تمام مسلمانوں اور بنی نوع انسانی کو اکٹھا کرنا اس دور کے علماء اور مسلمانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے-
سنت متواتر:
رسولﷺ کی سنت متواتر(پریکٹس، عمل) علم الحدیث یا حدیث کی کتب کی تدوین سے بہت قبل، رسول الله ﷺ کی زندگی اور وصال کے بعد بھی موجود تھی جومسلسل ، تواتر سے لاتعداد مسلمانوں کے زریعے ںسل در نسل منتقل ہوتی گی بغیر تبدیلی کے- مختلف علماء کی تحقیق میں ان کی تعداد 103 سے تقریناً 300 تک بیان کی ہے- آپ ﷺ نے فرمایا:
"تَرَكْتُ فِيكُمْ أَمْرَيْنِ لَنْ تَضِلُّوا مَاتَمَسَّكْتُمْ بِهِمَا كِتَابَ اللَّهِ وَسُنَّةَ رَسُوْلہِ"۔(مشکوٰۃ شریف:۲۹)
” :میں تمہارے درمیان دوچیزوں کو چھوڑے جارہا ہوں جب تک تم ان دونوں کومضبوطی سے تھامے رہوگے ہرگز گمراہ نہ ہوگے اور وہ کتاب اللہ اور سنت رسولﷺ ہے۔ “
اس عام غلط فہمی کو دور کرنا لازم ہے کہ جس کے تحت حدیث کو سنت کو ایک ہی چیز سمجھا جاتا ہے۔ فی الحقیقت ؛ حدیث اور سنت دونوں ایک دوسرے سے ناصرف لسانی اعتبار سے بلکہ شریعت میں اپنے استعمال کے لحاظ سے بھی ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ اسلام ؛ قرآن اور سنت پر عمل کرنے کا نام ہے۔ سنت کی تشکیل میں احادیث اہم کردار ادا کرتی ہیں لیکن سنت صرف احادیث سے نہیں بنی ہوتی ہے؛ سنت میں رسولﷺ کی زندگی کا وہ حصہ بھی شامل ہے جو الفاظ کی شکل میں نہیں مثال کے طور پر تقریر اور یا کسی عبادت کا طریقہ ، تقریر کو محدثین حدیث میں بھی شمار کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ سنت میں قرآن اور حدیث میں بیان کردہ ہدایات پر عمل کرنے کا نمونہ پایا جاتا ہے؛ یہ طریقہ یا عملی نمونہ محمدﷺ کے زمانے میں موجود اس عہد کی نسل سے اجتماعی طور پر اگلی اور پھر اگلی نسل میں منتقل ہوتا رہتا ہے اور اس کی اس اجتماعی منتقلی کی وجہ سے اس میں نقص یا ضعف آجانے کا امکان حدیث کی نسبت کم ہوتا ہے کیونکہ حدیث ایک راوی سے دوسرے راوی تک انفرادی طور پر منتقل ہوتی ہے اور اس منتقلی کے دوران اس راوی کی حیثیت ، اعتبار اور اس کی یاداشت کا دخل ہوتا ہے۔ حدیث کی اصلیت جانچنے کا پیمانہ نبی ﷺ نے بتلا دیا:
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ : " سَيَأْتِيكُمْ عَنِّي أَحَادِيثُ مُخْتَلِفَةٌ , فَمَا جَاءَكُمْ مُوَافِقًا لِكِتَابِ اللَّهِ وَلِسُنَّتِي فَهُوَ مِنِّي , وَمَا جَاءَكُمْ مُخَالِفًا لِكِتَابِ اللَّهِ وَلِسُنَّتِي فَلَيْسَ مِنِّي "
حضرت ابو ہریرہ رضی الله عنہ، نبی صلے الله علیہ وسلم سے مروی ہیں کہ میری طرف سے کچھ اختلافی احادیث آئینگی، ان میں سے جو "کتاب الله" اور "میری سنّت" کے موافق ہونگی، وہ میری طرف سے ہونگی. اور جو "کتاب الله" اور "میری-سنّت" کے خلاف ہونگی وہ میری طرف سے نہیں ہوںگی.
[(١) سنن الدارقطني: كِتَابٌ فِي الأَقْضِيَةِ وَالأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ، كتاب عمر رضي الله عنه إلى أبي موسى الأشعري، رقم الحديث: ٣٩٢٦(٤٤٢٧) ؛
(٢) الكفاية في علم الرواية للخطيب:التَّوَثُّقُ فِي اسْتِفْتَاءِ الْجَمَاعَةِ، رقم الحديث: ٣١١(٥٠٠٤)؛
(٣) ذم الكلام وأهله لعبد الله الأنصاري:الْبَابُ التَّاسِعُ، بَابٌ : ذِكْرُ إِعْلَامِ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ ...رقم الحديث: ٥٨٩(٦٠٦)؛
(٤) الأباطيل والمناكير والمشاهير للجورقاني: كِتَابُ الْفِتَنِ، بَابُ : الرُّجُوعِ إِلَى الْكِتَابِ وَالسُّنَّةِ رقم الحديث:٢٧٧(٢٩٠
٥) الكامل في ضعفاء الرجال » من ابتداء أساميهم صاد » من اسمه صالح؛ رقم الحديث: 4284
٦) التَّوَثُّقُ فِي اسْتِفْتَاءِ الْجَمَاعَةِ » التَّوَثُّقُ فِي اسْتِفْتَاءِ الْجَمَاعَةِ؛ رقم الحديث: ٣١١]
اللَّـهُ الَّذِي أَنزَلَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ وَالْمِيزَانَ ۗ وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ السَّاعَةَ قَرِيبٌ ﴿١٧﴾
ہ اللہ ہی ہے جس نے حق کے ساتھ یہ کتاب اور میزان نازل کی ہے اور تمہیں کیا خبر، شاید کہ فیصلے کی گھڑی قریب ہی آ لگی ہو (42:17)
تَبَارَكَ الَّذِي نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلَىٰ عَبْدِهِ لِيَكُونَ لِلْعَالَمِينَ نَذِيرًا ﴿١﴾
نہایت متبرک ہے وہ جس نے یہ فرقان اپنے بندے پر نازل کیا تاکہ سارے جہان والوں کے لیے نذیر ہو (25:1)یہی وجہ ہے کہ یہاں اس آیت میں اس کا نام فرقان رکھا ۔ اس لئے کہ یہ حق وباطل میں ہدایت وگمراہی میں فرق کرنے والا ہے اس سے بھلائی برائی میں حلال حرام میں تمیز ہوتی ہے
لہٰذا جب صاحب عقل علماء کے سامنے جب کوئی حدیث پیش کی جاتی ہے تو وہ یہ دیکھتے کہ کہیں وہ حدیث قرآن سے تو نہیں ٹکراتی، اگر ایسا ہو تو وہ فوراً سمجھ جاتے ہیں کہ نبیﷺ ایسا نہیں کہہ سکتے، یہ قرآن کے خلاف ہے۔ راوی سے سننے کی غلطی ہوئی ہو گی۔ اگر حدیث قرآن کے خلاف نہ ہو تو اسے سر آنکھوں پر رکھ لیتے ہیں۔
اگرچہ احادیث کی کتابت میں خلفاء راشدین کی مرضی شامل نہیں تھی مگر یہ کام ہوا- اس تاریخی اورمذہبی علمی خزانہ سے علماء استفادہ کرتے ہیں اور اس کو قرآن کے بعد دوسرے ماخذ کا درجہ حاصل ہے- سنت متواتر بھی حدیث میں شامل ہیں- اب اس کی افادیت سے انکار نہیں- تاریخی حقائق کا علم انسان کی عقل کے پردے ہٹا دیتا ہے- جو علم مسلمانوں کے دل میں اپنی جگہ بنا چکا ہے وہ اہم ہے- حضرت عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا کو رسول اللهﷺ نے فرمایا کہ ؛... اگرتیری قوم نئی نئی مسلمان نہ ہوتی اوران کے دل اس بات کوتسلیم سے انکارنہ کرتے تو میں اسے ( حطیم ) کوبیت اللہ میں شامل کردیتا اوردروازہ زمین کے برابرکردیتا”- آپ ﷺ نے حطیم کو تاریخی طور پر کعبه کا حصہ ہونے کے باوجود عوامی جذبات کا خیال رکھا-
فہم قرآن:
قرآن پاک کے سمجھنے کا مسئلہ بہت اہم ہے- اصحابہ اکرام اہل لسان ہونے کی وجہ سے قرآن کو بقدر ضرورت سمجھ لیتے تھے لیکن اب ان علوم کے بغیرگہرائی سے سمجھنا مشکل ہو سکتا ہے- دوسری بات یہ ہے کی خود نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم ان کے سامنے ایک کھلی کتاب تھے- اولاً تو وہ اہل زبان ہونے کی وجہ سے قرآن کے ظاہر کو وہ سمجھ لیتے تھے اور ثانیاً سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل سے بھی وہ بہت کچھ سمجھ لیتے وہ ایک عملی تعلیم تھی۔ ثالثاً اس کے باوجود جو بات سمجھ نہ آتی و ہ سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھ لیتے۔ اس لیے صحابہ کرام اسلامی فقه اور دوسرے علوم کے محتاج نہ تھے۔ اس کے باوجود اعلام الموقعین میں علامہ ابن قیم لکھتے ہیں وہ صحابہ کرام جو قرآن کے ظاہرو باطن دونوں پر دسترس رکھتے تھے اور قانونِ شریعت کے ماہر تھے یعنی مجتہدین و فقہا ء بن کر اجتہاد و فقاہت کے منصب پر فائز ہوئے وہ ایک لاکھ چودہ ہزار صحابہ میں سے صرف ایک سو تیس تھے یہ بھی باقی صحابہ کرام ا ور تابعین کے لیے شرح کی ضرورت کو پورا کرتے۔ اسی طرح تابعین میں بھی قانونِ شریعت کی ماہر شخصیات پیدا ہوئیں ان میں سے مدینہ کے سات تابعین فقہا ء سبہ کے نام سے معروف ہیں : (١)سعید بن المسیب (٢) عروۃ بن الزبیر (٣) قاسم بن محمد بن ابی بکر الصدیق (٤)خارجہ بن زید بن ثابت (٥) عبید اللہ بن عبداللہ بن عتبہ بن مسعود (٦ )سلیمان بن یسار (٧)سالم بن عبداللہ بن عمر اپنے وقت میں یہ بھی قانون شریعت کی شر ح کر کے اس ضرورت کو پورا کرتے جب اس اجتہاد و فقاہت والی اعلی استعداد میں کمی بلکہ نابود ہونے کے حالات پیدا ہونے والے تھے تو اللہ تعالی کی تکوینی حکمت کے امام اعظم ابو حنیفہ جو اصاغر تابعین میں سے ہیں اللہ تعالی نے ان کے اور ان کے تلامذہ کے ذریعے قانون شریعت مدون کرایا پھر اس تدوین کے عمل میں مزید ترقی ہوئی، اب مسلمانوں کوان علوم کی دو وجہ سے ضرورت ہے: (١) ان مدونہ کتب کو سمجھنے کے لیے بھی اور پھر(٢) ان مدونہ شروح قرآن و حدیث کی روشنی میں قرآن و حدیث (سنت متواتر بھی اسی میں تحریر ہے) سمجھنے کے لیے- قدیم عربی زبان جو قرآن و حدیث اور ان مدونہ کتب کی زبان ہے اس کو سمجھنے کے لیے تو آج کے جدید عرب بھی محتاج ہیں وہ بھی ان علوم کو پہلے پڑھتے ہیں پھر سمجھتے ہیں تو غیر زبان کے عجمی لوگ کیسے مستغنی ہوسکتے ہیں-
تفرقہ بازی:
وَاعْتَصِمُواْ بِحَبْلِ اللّهِ جَمِيعًا وَلاَ تَفَرَّقُواْ
’’اور تم سب مل کر اللہ کی رسی (قرآن) کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ مت ڈالو۔‘‘( آل عمران، 3 : 103)
إِنَّ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَكَانُوا شِيَعًا لَّسْتَ مِنْهُمْ فِي شَيْءٍ ۚ إِنَّمَا أَمْرُهُمْ إِلَى اللَّـهِ ثُمَّ يُنَبِّئُهُم بِمَا كَانُوا يَفْعَلُونَ ( ١٥٩ سورة الأنعام)
ترجمہ : "جن لوگوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور گروہ گروہ بن گئے یقیناً ان سے تمہارا کچھ واسطہ نہیں، ان کا معاملہ تو اللہ کے سپرد ہے، وہی ان کو بتائے گا کہ انہوں نے کیا کچھ کیا ہے-
هُوَ سَمَّاكُمُ الْمُسْلِمِينَ مِن قَبْلُ وَفِي هَـٰذَا لِيَكُونَ الرَّسُولُ شَهِيدًا عَلَيْكُمْ وَتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ ۚ ( سورة الحج22:78)
اللہ نے پہلے بھی تمہارا نام "مسلم" رکھا تھا اور اِس (قرآن) میں بھی (تمہارا یہی نام ہے) تاکہ رسول تم پر گواہ ہو اور تم لوگوں پر گواہ -
رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَتَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ ﴿١٢٦ سورة الأعراف﴾
اے رب، ہم پر صبر کا فیضان کر اور ہمیں دنیا سے اٹھا تو اِس حال میں کہ ہم مسلمان ہوں" (7:126)
اگر کوئی اپنے آپ کو قرآن و سنت پر قایم سمجھتا ہے تو وہ صرف "مسلمان" کا نام کیوں ختیار نہیں کرتا، الله کو معلوم ہے کہ کون اس کے صحیح راستہ پر ہے- پھر یہ اضافی لیبل کیوں؟
یہ لیبل مسلمان بھائیوں کو شیعہ، سُنی، دیوبندی، بریلوی، وہابی وغیرہ بنا کر لڑوانےکے علاوہ کچھ فائدہ مند نہیں، اسی لیے الله نے صرف 'مسلمان" نام رکھا۔ جس پر ائمہ کرم عمل کرتے تھے- آپکو اس قسم کے تفرقہ باز مُلا سے نفرت اور ان آئمہ سے محبت محسوس ہو گی اور آپ مختلف طریقوں سے نماز روزہ اور دیگر عبادات کرنے والے لوگوں کو اختلاف کے باوجود محبت کی نظر سے دیکھ کر اپنے جیسا مسلمان سمجھیں۔
فرقه واریت اور شرک :
مُنِيبِينَ إِلَيْهِ وَاتَّقُوهُ وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَلَا تَكُونُوا مِنَ الْمُشْرِكِينَ ﴿٣١﴾ مِنَ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَكَانُوا شِيَعًا ۖكُلُّ حِزْبٍ بِمَا لَدَيْهِمْ فَرِحُونَ ﴿٣٢﴾
’’اسی کی طرف رجوع کرتے رہو اور اس کا تقویٰ اختیار کرو اور نماز قائم کرو اور مشرکوں میں سے مت ہوجاؤ، اُن( مشرکوں) میں سے جنہوں نے اپنے دین کو فرقوں میں بانٹ دیا اور گروہ در گروہ ہوگئے۔ ہر گروہ اسی پر مگن ہے جو اس کے پاس ہے‘‘۔(الروم 30:31,32)
کیا اس کھلے حکم کے بعد بھی کوئی ذی ہوش مسلمان اپنے آپ کو دیوبندی، بریلوی، سلفی، وہابی، اہل حدیث، شیعہ، حنفی شافعی یا مالکی وغیرہ وغیرہ کہلوانا پسند کریے گا؟
تمام مسلمان چاہتے ہین کہ قیامت کے دِن حضرت ﷺ ہماری شفاعت کریں لیکن کیا معلوم ہے کہ اللہ سورہ انعام کی آیت 159میں الله اپنے نبی کو کیا حکم دے رہے ہیں:
إِنَّ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَكَانُوا شِيَعًا لَّسْتَ مِنْهُمْ فِي شَيْءٍ ۚ إِنَّمَا أَمْرُهُمْ إِلَى اللَّـهِ ثُمَّ يُنَبِّئُهُم بِمَا كَانُوا يَفْعَلُونَ ( سورة الأنعام 159)
ترجمہ : "جن لوگوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور گروہ گروہ بن گئے یقیناً ان سے تمہارا (ﷺ) کچھ واسطہ نہیں، ان کا معاملہ تو اللہ کے سپرد ہے، وہی ان کو بتائے گا کہ انہوں نے کیا کچھ کیا ہے-
کیا یہ آیت پڑھ کر بھی کوئی ذی عقل مسلمان اپنے آپ کو دیوبندی، بریلوی، سلفی، وہابی ، اہل حدیث،اہل قرآن، شیعہ، حنفی شافعی یا مالکی وغیرہ وغیرہ کہلوانا پسند کریے گا یاصرف مسلمان کہلوانا چاہے گا ؟
وَاعْتَصِمُواْ بِحَبْلِ اللّهِ جَمِيعًا وَلاَ تَفَرَّقُواْ
’’اور تم سب مل کر اللہ کی رسی (قرآن) کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ مت ڈالو۔‘‘( آل عمران، 3 : 103)
کیا اب بھی کوئیمسلمان ، دیوبندی، بریلوی، سلفی، وہابی ، اہل حدیث،اہل قرآن، شیعہ، حنفی شافعی یا مالکی وغیرہ وغیرہ کہلوانا پسند کریے گا یاصرف مسلمان کہلوانا چاہے گا ؟
اگر تمام مذاہب و مسالک اسلام کی اصل اور بنیاد کی طرف لوٹ جائیں تو باہمی رقابت اور دوریاں قربت و محبت میں ڈھل سکتی ہیں۔ اس لیے کہ اسلام کے قرون اول اور اکابرین کے افکار میں انتہا درجہ کی وسعت و اعتدال موجود ہے جس پر ہماری ہزار سالہ مذہبی رواداری کی بے شمار شہادتیں ہمیں جھنجھوڑنے پر مجبور کرتی ہیں۔
شاہ ولی اﷲ ؒ نے اہل سنت سے مراد اہل قبلہ قرار دیے ہیں اور امام ابوحنیفہؒ نے اہل قبلہ کی تکفیر کو حرام اور ناجائز ٹھہرایا ہے۔ اگر نیرنگیاں اور تنوعات عالم موجود کا حسن ہیں تو اﷲ کی رسی کو مضبوطی سے تھام کر کثرت میں وحدت پیدا کرنا بھی وہ حکمت ہے جو مومن کی گم شدہ میراث ہے۔
تفرقہ بازی کی لعنت سے بچنے کے لیے کچھ قبل عمل گزارشات پیش ہیں:
مسلمانوں کو چاہیےکہ تمام جید ائمہ کرام کو اپنا، اسلام کا امام، عالم سمجھیں۔ تمام نیک نام غیرمتنازعہ شیوخ، علماء کی عزت کریں-
جس امام کو بہترسمجھیں اس کے فقہ پرعمل کرتے رہیں لیکن دوسرے ائمہ کرام اور ان کے مقلدین یا غیر مقلدین (جو دراصل کسی علماء کے گروپ کے مقلد ہی ہوتے ہیں) کی تضحیک نہ کریں برابری میں عزت کریں-
کچھ مسلمانوں کا خیال ہے کہ آج کے جدید دور میں قرآن، سنت، احادیث اور تمام اسلامی علوم باآسانی عام مسلمان کی دسترس میں ہیں، لہٰذا کسی امام، عالم، شیخ یا مخصوص فقه پر عمل کی ضرورت نہیں، خود ہی تحققیق کر کہ صحیح اسلام پر عمل کیا جاسکتا ہے- اگر کوئی ایسا سمجھتا ہے اور کر سکتا ہے تو یہ اس کا اپنا چوائس ، اپنا فیصلہ ہے جس کی ذمہ داری اس پر ہے- مگر ان کے لیے مناسب نہیں کہ دوسرے مسلمان جو اتنا علم نہیں رکھتے اور تحقیق نہیں کر سکتے ان کوان کے چوائس کے امام یا آئمہ کی (قرآن و سنت کی حدود میں) تقلید کرنے پر تنقید کا نشانہ بنائیں- یہی بات مقلدین کے لیے بھی ہے کہ وہ غیر مقلدین کی تنقید نہ کریں-
احادیث کی کتابت اور تدوین اگرچہ خلفاء راشدین نے نہیں کی بلکہ اس سے منع فرمایا مگر یہ کام ا٢٢٥ -٣٠٣ ھ کے دوران بہت محنت سے سائنٹفک طریقه سے مکمل ہوا، جس کی مثال عالمی تاریخ مذھب میں نہیں ملتی- علم کے اس خزانہ سے علماء، مورخین علم کے موتی حاصل کرتے ہیں- اس اسلامی اور تاریخی خزانہ کو اب نظرانداز یا یکسرمسترد نہیں کیا جا سکتا- لیکن احادیث کا استعمال قرآن و سنت متواترکی روشنی میں ہی فائدہ مند ہے- قرآن کو کسی صورت میں پس پشت نہیں ڈالا جا سکتا-
وَقَالَ الرَّسُولُ يَا رَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَـٰذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا ﴿سورة الفرقان25:30﴾
اور(روز قیامت) رسول کہے گا کہ اے میرے پروردگار! بےشک میری امت نے اس قرآن کو چھوڑ رکھا تھا ﴿سورة الفرقان25:30﴾
جو مسلمان ایمان کی چھ بنیادی ارکان اور اسلام کے پانچ ستون پر ایمان رکھتے ہیں اوراگر عمل میں کوتاہی بھی کرتے ہیں تو بھی وہ مسلمان ہیں- فروعی اختلافات کو نظر انداز کیا جانا چاھیے- ایک دوسرے پر تکفیر مت کریں-
مسلمان ایک دوسرے کومہذب اور پر امن طریقه سے "امر بالمعروف اور نہی عن المنکر" کی دعوت وتبلیغ کریں مگراس کی آڑمیں زبردستی اپنا نقطہ نظر دوسروں پر ٹھونسنے سے احتراز کریں- یاد رکھیں الله منصف اعلی ہے جو اختلافی معاملات کا فیصلہ قیامت کے دن کرے گا- شدت پسندی اور دہشت گردی کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں-
تمام مسلمان اپنے آپ کو صرف اور صرف "مسلمان" کے نام سے پکاریں، کسی اور نام کی جازت نہ دیں،جو نام الله نے دیا اس میں کوئی کمی نہیں مکمل ہے، کسی اکسٹرالیبل (extra label) کی ضرورت نہیں- اگر کوئی کسی سے فقہ یا مکتبہ فکر کی بات کرے تو مناسب طریقه سے بتلایا جا سکتا ہے- اکثر صاحب فہم لوگ ایسے سوال کے جواب میں کہتے ہیں کہ : "میرا مذھب ، فقہ رسول اللهﷺ اور صحابہ اکرام کا ہے، وہ اسلام پر تھے میں بھی اسی پر عمل کر رہا ہوں-" یہ کہنا درست ہے کیونکہ تمام ائمہ کرام اور جید علماء و شیوخ اپنے علم کی بنیاد پر یہ دعوی کرتے ہیں کہ ان کا نقطہ نظر،مکتبہ فکر، فقه ہی درست اسلامی نقطہ نظر ہے جس کی بنیاد قرآن و سنت پر ہے- اس لیے ہر ایک مکتبہ فکر یا فقہ کے لوگوں کےلیئے اپنے آپ کو مسلمان کہلانا قابل عزت اور قابل فخر بات ہے- اس کے علاوہ ہر نام قرآن و سنت کے خلاف ہے- ہم سب مسلمان ہیں, صرف مسلمان کہلائیں- لیبل کی ضرورت فرقہ واریت کے لیے ہے ، کون غلط ہے اور کون صحیح اس کا علم صرف اللہ کو ہے اور اللہ ہی روز قیامت اس کا فیصلہ فرمائیں گے-
مسلمان اللہ کے حکم پر عمل پیرا ہو کرفرقہ واریت کی لعنت سے چھٹکارہ حاصل کریں اورحضرت مُحمدﷺ کے خالص پیروکارکی حثیت سے دین اسلام میں مکمل طور پر داخل جائیں، اسی میں بھلائی ہے یہی صراط مستقیم ہے-
………………………