نظریاتی الجھا ؤ - مسلمانوں کا سب سے بڑا مسئلہ اور ممکنہ حل.Ideological Confusion - The biggest problem of Muslims & solution

“We are chasing an Islamic order ‘stripped of its humanism, aesthetics, intellectual quests and spiritual devotions…. concerned with power not with the soul, with the mobilization of people for political purposes rather than with sharing and alleviating their sufferings and aspirations.”[Eqbal Ahmad]
ام الامراض:
Image result for ahmad javed scholar
احمد جاوید ایک حیران کن آدمی ہیں، پاکستان کے دو تین جینوئن دانشوروں میں ان کا شمار کیا جا سکتا ہے۔ قدیم و جدید علوم سے انہیں استفادہ کا موقعہ ملا۔ مولانا ایوب دہلوی جیسے عبقری عالم دین اور متکلم سے انہیں دینی اصول و اسلوب سیکھنے کو ملے۔ سلیم احمد جیسے لیجنڈری ادیب اور دانشور سے برسوں ان کی نشستیں رہیں۔ دراصل یہ پروفیسر محمد حسن عسکری کا سکول آف تھاٹ تھا، جسے سلیم احمد نے قابل قدر اضافوں کے ساتھ آگے بڑھایا۔
 احمد جاوید  صوفی بھی ہیں، فلسفہ پر لیکچر بھی دیتے ہیں، اقبال اکیڈمی سے برسوں تک بھی وابستہ رہے۔ اعلیٰ درجے کے شاعر بھی ہیں۔  خوش قسمتی سے احمد جاوید کا پوسٹ ماڈرن ازم کے حوالے سے ایک لیکچر مل گیا، موضوع گویا پانی ہوگیا۔
احمد جاوید نے اس انٹرویو میں کئی نہایت خوبصورت اور فکر افروز باتیں کہی ہیں۔

 پاکستانی سماج کے انحطاط کا ذکر کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں:

 ''ہمارا سب سے بڑا اجتماعی مرض یا ام الامراض یہ ہے کہ ہم گھٹیا لوگ بن کر رہ گئے ہیں۔ ذوق میں، فہم میں، ذہن میں، اخلاق میں... ہر معاملے میں ہم اوسط سے نیچے ہیں۔ یہ ہمارے انحطاط کا سب سے بڑا سبب ہے اور اسی سے ذہنی اور اخلاقی انحطاط پیدا ہوا۔
 ہم بہت چھوٹے لوگ ہیں اور اس چھو ٹے پن کو دور کرنے کی خواہش بھی نہیں رکھتے، اپنے معمولی پن سے نکلنے کی کوئی طلب نہیں رکھتے۔ معمولی پن پیدا ہو جانا مرض ہے، مگر اس معمولی پن، گھٹیا پن پر راضی ہو جانا موت ہے‘‘۔

 احمد جاوید سے سوال پوچھا گیا کہ:
 ہمارے معاشرے میں قحط الرجال کیوں ہے، کوئی بڑا ادیب پیدا ہو رہا ہے، بڑا شاعر نہ بڑا عالم دین؟

 دانشور کا جواب بڑا صاف اور قطعی تھا:
 ''بڑے لوگ پیدا نہ ہونے کا سبب وہی ہے کہ ہم مجموعی طور پر اوسط سے بھی نیچے درجے کی قوم بن چکے ہیں۔ جب تک ہم اپنی کمزوریوں کی ذمہ داری غیروں پر ڈالتے رہیں گے، اس وقت تک ہم ان کمزوریوں سے نکل نہیں سکتے۔
 ہمارا پورا نظام تعلیم عمومی لوگ پیدا کرنے کی مشین ہے۔ سمجھنے کی بات یہ ہے کہ ہر تہذیب کا ایک ذہن ہوتا ہے جو اس کے نظام تعلیم سے تشکیل پاتا ہے۔ اگر کسی معاشرے یا سماج کا نظام تعلیم اس کے اپنے تصور علم سے مناسبت نہ رکھتا ہو اور مانگے تانگے پر مبنی ہو تو ظاہر ہے اس تعلیمی نظام سے اس تہذیب کے اجتماعی شعور کو تقویت نہیں ملے گی‘‘۔

 آگے جا کر احمد جاوید صاحب نے ایک دلچسپ تھیسس پیش کیا ہے۔ کہتے ہیں:


~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~  ~ ~ ~  ~
Humanity, ReligionCultureSciencePeace
 A Project of 
Peace Forum Network
Peace Forum Network Mags
BooksArticles, BlogsMagazines,  VideosSocial Media
Overall 2 Million visits/hits