Cleanliness is part of Islamic Faith صفائی ایمان کا حصه ہے



صفائی ایمان کا حصه ہے
 إِنَّ اللَّـهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ (2:222 البقرہ)
۔ کچھ شک نہیں کہ خدا توبہ کرنے والوں اور پاک صاف رہنے والوں کو دوست رکھتا ہے  (2:222 البقرہ)
God loves those who turn to Him in penitence and He loves those who keep themselves clean. (Quran:2:222) 
منافقین کی صفات بیان کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا: إِنَّهُمْ رِجْسٌ [التوبة: 95]  ’’وہ لوگ بالکل گندے ہیں۔

پیغمبر اسلام صلی الله علیه وآله وسلم سے کتابوں میں نقل هوا هے، " النظافه من الایمان" - اس حدیث کے معنی یه هیں که: ایمان صفائی و پاکیزگی کا سر چشمه هے اور یاصفائی ایمان کے ایک حصه کو تشکیل دیتی هے- لهذا مومن صفائی کی طرف خاص توجه دیتا هے –

جسم اور روح کی پاکیزگی اور صفائی کے ساتھ اسلام اس ماحول کی پاکیزگی صفائی ستھرائی کا بھی مطالبہ کرتا ہے جس میں انسان رہتا ہے ۔ مثلاً جس گھر میں وہ رہتا ہے اسے صاف ستھرا رکھے او رہرایسی چیز سے پرہیز کرے کہ جسے دیکھ کر دوسروں کو کراہت آتی ہو یا تکلیف پہنچنے کا اندیشہ ہو۔مثلا ً بعض لوگوں کی  یا ان کے ملازمین کی عادت ہوتی ہے کہ وہ گھر کا کوڑا کرکٹ صاف کر کے اپنے دروازے کے سامنے سڑک یا گلی میں ڈال دیتے ہیں۔ مالک مکان کی ذمہ داری ہے کہ ایسا نہ ہونے دے۔ اس سے ایک تو خود ان کے گھر والوں کاپھو ہڑپن ظاہر ہوتا ہے دوسرے راہ چلنے والوں کو ان کے اس عمل سے تکلیف ہوتی ہے ۔  یہ سب چیزیں صاف ستھرے ماحول کو متا ثر کرتی ہیں ۔ اسلام ان سب باتوں کو طہارت اور تہذیب کے خلاف قرار دیتا ہے ۔ 
 اکثرانتظامیہ نے صفائی کا معقول بندوبست کیا ہوتا ہے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ:
1. ہم کوڑے کو ٹوکری میں ڈالیں.
2. ملازمین کو چیک کریں۔ 
3۔ کوڑا کرکٹ، گھاس اور پتے وغیرہ سڑک پر نہیں بلکہ مقررہ جگہوں پر رکھیں۔ 
اگر ہم ایسا نہیں کرتے تو ہم اپنے ہمسائیوں کے علاوہ  اللہ کو بھی جواب دہ ہیں، 

~~~~~~~~~
مزید پڑھیں:
~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~  ~ ~ ~  ~
Humanity, ReligionCultureSciencePeace
 A Project of 
Peace Forum Network
Peace Forum Network Mags
BooksArticles, BlogsMagazines,  VideosSocial Media
Overall near 3 Million visits/hits

No comments: